شنبه 16/نوامبر/2024

عدنان غیث

اسرائیل نے بیت المقدس کے گورنر کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

جمعرات کو اسرائیلی قابض انٹیلی جنس فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے سلوان میں بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کے گھر پر دھاوا بولا اور انہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں داخلے پر پابندی کا تازہ نوٹس جاری کیا ہے۔

بیت المقدس کا فلسطینی گورنر ضمانت پر اسرائیلی جیل سے رہا

کل اتوار کو قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کو 24 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد 10000 شیکل (تین ہزار ڈالر) کی ضمانت پر رہا کیا۔

القدس کا فلسطینی گورنر دو ہفتے بعد اسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی اتھارٹی کے گورنر عدنان غیث کو دو ہفتے مسلسل پابند سلاسل رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

القدس کے فلسطینی گورنر پر القدس میں اجتماعات پر پابندی عاید

قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث پر مزید پابندیاں عاید کرتے ہوئے ان کے القدس میں آئندہ چھ ماہ تک کسی قسم کے اجلاس منعقد کرنے پرپابندی عاید کردی ہے۔

اسرائیلی حکام نے بیت المقدس کے فلسطینی گورنر کو مشروط طور رہا کر دیا

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز گرفتار کیے گئے بیت المقدس کے فلسطینی گورنرعدنان غیث کو کل جمعہ کے روز مشروط طور پر رہا کر دیا۔

القدس میں فلسطینی گورنر تفتیش کے لیے اسرائیلی پولیس تھانے طلب

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث کو تفتیش کے لیے 'المسکوبیہ' حراستی مرکز میں طلب کیا اور ان سے پوچھ تاچھ کی۔

بیت المقدس کے فلسطینی گورنر کی مدت حراست میں مزید توسیع

اسرائیلی عدالت نے زیرحراست بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنا غیث کی مدت حراست میں مزید 3 دن کی توسیع کردی ہے۔ عدنان غیث کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ اتوار کو القدس سے حراست میں لیا تھا۔ ان پر فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعلقات کے قیام کا الزام عایدکیا جاتا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، القدس کے گورنر سمیت 9 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے آج اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بیت المقدس کے فلسطینی گورنر سمیت 9 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

القدس کا فلسطینی گورنر شہر سے بے دخلی کی شرط پر اسرائیلی جیل سے رہا

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب محمد محمودنے بتایا ہے کہ اسرائیل کی مرکزی عدالت نے القدس کے فلسطینی گورنر عدنان وغیث کو اس شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے کہ وہ القدس شہر چھوڑ دیں۔ عدالت نے ان کی مدت حراست میں‌ توسیع کے خلاف دی گئی درخواست مسترد کردی۔

القدس امور کے فلسطینی انچارج کا بیٹا سلوان سے گرفتار

اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران اس کا بیٹا حراست میں لے لیا۔