جمعه 15/نوامبر/2024

عبداللہ حمدوک

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں: عبوری سوڈانی وزیراعظم

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے منگل کے روز تل ابیب سے براہ راست سوڈان کے دارالحکومت خرطوم پہنچنے کے بعد سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ کےساتھ براہ راست اور شفاف بات چیت ہوئی ہے۔ پندرہ سال کے بعد کسی امریکی وزیر خارجہ کا یہ سوڈان کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان کی موجودہ عبوری انتظامیہ کے پاس اسرائیل کو تسلیم کرنے یا اس کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ یہ کام آنے والے برسوں میں منتخب پارلیمنٹ اور عبوری دور کے بعد تشکیل پانے والی حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔عبداللہ حمدوک نے کہا کہ ان مذاکرات میں سوڈان کو امریکا کی دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج کرنے پر بات چیت کی گئی۔ انہوں‌ نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے معاملے کو الگ الگ رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوڈان میں عبوری حکومت ایک محدود ایجنڈے پر کام کررہی ہے جس کا مقصد ملک میں امن و استحکام کی بحالی، آزادانہ انتخابات کا آغاز اور دیگر ضروری اقدامات