چهارشنبه 30/آوریل/2025

عبدالفتاح الشریف

شہید فلسطینی نوجوان دو ماہ بعد سپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں شریک

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں دو ماہ قبل شہید ہونے والے ایک سترہ سالہ فلسطینی بچے کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ قابض فوجیوں نے سترہ سالہ عبدالفتاح الشریف کو 24 مارچ 2016ء کو اس کے ایک دوسرے ساتھی رمزی القصراوی سمیت گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہادت کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے دونوں شہداء کے جسد خاکی قبضے میں لے لیے تھے۔

اسرائیلی میڈیکل رپورٹ میں فلسطینی نوجوان کا قتل دانستہ کارروائی قرار

اسرائیلی فوج کے طبی ماہرین نے اپنی تحقیقات میں تسلیم کیا ہے کہ اپریل میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کا قتل اسرائیلی فوجی کی دانستہ کارروائی تھی۔ یہ دعویٰ غلط ہے کہ فوجی اہلکار نے غیرارادی طورپر الشریف پر شدید زخمی ہونے کے باوجود گولیاں چلائی تھیں۔