جمعه 15/نوامبر/2024

عبدالفتاح السیسی

اسرائیلی وزیراعظم کی مصری صدر السیسی سے ملاقات

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ سوموار کے روزمصر کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے دیرینہ تنازع اور دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

السیسی کا غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کااعلان

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ہونے والی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

صدر السیسی کی اجازت کے بغیر وزراء کے بیرون ملک سفر پرپابندی

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک نیا صدارتی فرمان جاری کیا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ ریاست کا کوئی اعلیٰ عہدیدار ایوان صدر کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کرسکتا۔ وزراء ، ارکان پارلیمنٹ، پارلیمانی کمیٹیوں کےارکان اور سربراہوں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بیرون ملک سفر سے قبل ایوان صدر سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

غزہ کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا چاہتے ہیں: مصری صدر

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’صدی کی ڈیل‘ محض ابلاغی تعبیر اور اختراع ہے۔

السیسی پرتنقید، اسلام پسند رہ نما پارٹی قیادت سمیت گرفتار

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی آمرانہ حکومت میں کسی کو ان کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں۔

مصر کی’الغد‘ پارٹی تنہا السیسی کا انتخابات میں مقابلہ کرے گی

مصر کی سیاسی جماعت ’الغد‘ نے رواں سال مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انتخابات جیتنے کی تیاری، السیسی کا مقرب خاص انٹیلی جنس چیف مقرر

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے طاقتور انٹیلی جنس چیف جنرل خالد فوزی کو برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ اپنے چیف آف اسٹاف اور قریبی معاون جنرل عباس کامل کو انٹیلی جنس ایجنسی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایمرجنسی میں توسیع کردی

مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی نے ملک میں جاری ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے مساعی جاری رکھیں گے:السیسی

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطینیوں کے درمیان طے پائے مصالحتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری صدر کی حماس اور فتح میں صلح کی پیشکش، حماس کا خیر مقدم

مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے فلسطین کی سرکردہ جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ اور صدر عباس کی جماعت تحریک فتح کے درمیان مفاہمت اور صلح کرانے کی پیش کرتے ہوئے تمام فلسطینی دھڑوں سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔