
مسلم اُمہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائے
پیر-12-ستمبر-2016
امام کعبہ اور حرمین شریفین کے امور کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس نے عالم اسلام پر مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک اور علماء اسلام عوام الناس میں اسلام کا حقیقی شعور بیدار کرنے کی کوشش کریں۔