جمعه 15/نوامبر/2024

عباس ملیشیا

فلسطینی اتھارٹی مزاحمت کاروں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےکہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کو دبانا ، مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کی عوامی حمایت کچلنے کی کوشش کرنا اور ان پر مسلسل ظلم و ستم کرنا ناقابل قبول ہے۔

حماس کی سیاسی بنیاد پر گرفتاریوں کی شدید مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے طوفان الاقصیٰ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر رام اللہ میں ایک احتجاجی مارچ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی وفادار ملیشیا کےہاتھوں متعدد مظاہرین کی گرفتاری اورالبیرہ میں ایک دھرنے کے دوران رہ نما عمر عاصف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

عباس ملیشیا نے سینیر صحافی احمد البیتاوی کو نابلس سے گرفتار کر لیا

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس اپنی جارحانہ خلاف ورزیوں اور سیاسی بنیاد پر گرفتاریاں جاری رکھتے ہوئے نابلس گورنری سے ایک سینیر صحافی کو حراست میں لے لیا۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی انجینیر یزن جبر کی گرفتاری کی مذمت

کل جمعہ کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس یونینوں، اداروں اور خاندانوں نے فلسطینی اتھارٹی کے حکام کی جانب سے نابلس انجینیرز سنڈیکیٹ برانچ کمیٹی کے سربراہ انجینیر یزن جبر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ قدم یونین کے کام کے اصولوں اور احترام کے منافی ہے۔

عباس ملیشیا کا جنین میں سرچ آپریشن،غرب اردن میں سیاسی گرفتاریاں جاری

چھاپوں، فائرنگ اور فوجی چوکیوں کی تعمیر کے درمیان مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز شہریوں کے خلاف اپنی خلاف ورزیوں اور سیاسی گرفتاریوں کی مہم جاری رکھے ہوئی ہے۔

عباس ملیشیا نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

کل بدھ کو فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت فورسز نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کیمپ میں رکاوٹیں ہٹانےپر اعتراض کرنے والے نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

عباس ملیشیا کی مزاحمت کاروں اور سابق قیدیوں کی سیاسی گرفتاریاں جاری

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کی طرف سے اسرائیلی قید خانوں سے رہا ہونے والے اور مزاحمت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

دو فلسطینی قیدی عباس ملیشیا کے عقوبت خانے سے رہا

کل اتوار کی شام فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے دو قیدیوں عنان بشکار اور عبدالرحمن رشدان کو کئی روز تک جاری رہنے والی سیاسی قید کے بعد رہا کردیا۔ اس دوران ان دونوں نے بلا جواز سیاسی گرفتاری کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

فلسطینی اتھارٹی نے رواں سال کے دوران 726 سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا

لائرز فار جسٹس گروپ نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی اتھارٹی کی وفادار پولیس نے 726 شہریوں کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا ہے، جن میں مزاحمت کار، کارکن، اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے قیدی، یونیورسٹی کے طلباء اور دیگر شامل ہیں۔

سیاسی قیدی بشکارپرعباس ملیشیا کےجلادوں کےتشدد کا انکشاف

اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے سیاسی قیدی عنان بشاکر کے وکیل نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اتھارٹی کی جیلوں میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہیں اور ان کے بیٹے اسلام کو 3 روز قبل گرفتار کرنے کے بعد انہیں حراستی مرکز میں شدید زدو کوب کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے وقت بھی انہیں ان کے اہل خانہ کو عباس ملیشیا نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔