
اسرائیلی قبضہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے اعلان کا خیر مقدم
اتوار-22-جنوری-2023
اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے عالمی عدالت انصاف کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس کا مقصد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی قبضے کو جرم قرار دینا ہے۔ تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے آج ہفتہ کو ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم اس بین الاقوامی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کا مقصد قبضے کو مجرمانہ بنانا ہے اور استعماریت کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھنا ہے ۔