ٹرمپ کی سنچری ڈیل کے بعد فلسطین میں صحافی غیر محفوظ ہوچکے: عالمی تنظیم
جمعہ-14-فروری-2020
بین الاقوامی صحافتی تنظیم' رپورٹرز ود آئوٹ بائونڈریز' نے فلسطین میں ہونے والے پرامن مظاہروں کے دوران صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ متنازع سنچری ڈیل منصوبے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے ساتھ ساتھ صحافیوںکو ان ریلیوںکی کوریج سے بھی روک رہا ہے۔ تنظیم نے خبر دار کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافی غیر محفوظ ہوچکے ہیں۔