
غزہ میں چار ہزار عارضی ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز
پیر-23-مئی-2016
فلسطینی قومی حکومت نے غزہ کی پٹی میں بے روزگاری اور غربت کو کنٹرول کرنے کے لیے نوجوانوں بالخصوص جامعات سے نئے فضلاء کو عارضی بنیادوں پر ملازمتیں دینے کے ایک نئے پروگرام کا آغا کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2000 پیشہ ور شہریوں اور 2000 نئے فضلاء کو چھ ماہ کے لیے عارضی ملازمتیں دی جائیں گی تاکہ غزہ میں بے روزگاری کم کرنے میں مدد دی جا سکے۔