جمعه 15/نوامبر/2024

طولکرم

صہیونی ڈاکوئوں نے غرب اردن میں فلسطینی صراف قتل کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں صہیونی شرپسندوں نے ایک بازار میں گھس کر فلسطینی صراف کو قتل کر دیا۔

مفرور فلسطینی مزاحمت کار کی ہمشیرہ اسرائیلی قید سے رہا

قابض صہیونی فوج کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ایک فلسطینی مجاھد اشرف نعالوہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فیروزہ نعالوہ کو صہیونی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ فیروزہ کو اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل حراست میں لیا تھا اور ان سے ان کے مفرور بھائی اشرف نعالوہ کے بارے میں تفتیش کی جاتی رہی ہے۔

فلسطینی مزاحمت کار کامکان مسمار کرنے کا اسرائیلی فیصلہ معطل

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں شویکہ کے مقام پر ایک فلسطینی مجاھد اشرف نعالوہ کے مکان کی مسماری کا اسرائیلی فوج کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

ایک نہتا مجاھد پوری صہیونی ریاست پر بھاری!

آج سے ٹھیک ایک ماہ پیشتر 7 اکتوبر کو فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی علاقےطولکرم سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان اشرف نعالوۃ نے سلفیت شہرمیں قائم "برکان" یہودی کالونی میں گھس کر دو یہودی شرپسندوں کو جھنم واصل اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔

فلسطینی مزاحمت کار کی تلاش کے لیے اسرائیلی فوج کا قصبے پر دھاوا

قابض صہیونی فوج نے اشتہاری قرار دیے گئے فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالوہ کی تلاش کی آڑمیں مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں شویکہ میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ آج بدھ کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے شویکہ قصبے کا تمام اطراف سے محاصرہ کیا اور فدائی حملہ آور اشرف نعالوہ کو تلاش کرنے کے لیے گھر گھر تلاشی شروع کی۔

جنونی صہیونی نوجوان فلسطینی مجاھد کو گرفتار کرنے میں 5 ویں بار ناکام

قابض صہیونی فوج گذشتہ ایک ہفتے سے زاید عرصے سے ایک فلسطینی مجاھد کی گرفتاری کرکے لیے دن رات چھاپے مار رہی ہے مگر قابض فوج مجاھد اشرف نعالوۃ کو حراست میں لینے میں ناکام ہے۔

اسرائیل کا فلسطینی مزاحمت کار کا مکان تین دن میں مسمار کرنے کا حکم

قابض صہیونی حکام نے مفرور فلسطینی مزاحمت کار اشرف ابو شیخہ نعالوۃ کا غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں موجود دو منزلہ مکان تین روز کے اندر اندر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

سرکردہ حماس رہ نما کو انتظامی قید میں ڈال دیا گیا

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ’سالم‘ فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] رہ نما رافت ناصیف کو چار ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا ہے۔

فلسطینی خاتون کی صہیونی قید خانے سے مشروط رہائی

مسلسل دو ماہ تک انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی خاتون آلاء حاتم فقہاء کو مشروط طور پر رہا کر دیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی نے نوجوان سیاسی کارکن کی رہائی مسترد کر دی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی نے زیرحراست نوجوان فلسطینی سماجی اور سیاسی کارکن علاء عازم کی رہائی کے لیے دی گئی درخواست مسترد کردی۔