
اسرائیلی فوج کی بربریت، 18 سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا گیا
جمعہ-4-اگست-2023
غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ پر آج جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ دوسری طرف اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کےتازہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا قتل عام ہمیں آزادی کی جدو جہد سے نہیں روک سکتا۔