جمعه 15/نوامبر/2024

طلبا کی گرفتاری

غزہ میں 13 ماہ میں 11923 طلباء شہید،497 سکول، یونیورسٹیاں تباہ

فلسطین کی وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر سات اکتوبر 2023ء کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 11923 طلباء اور طالبات شہید اور 19199 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت میں اب تک 10 ہزار سے زائد طلباء شہید ہو چکے

فلسطینی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک تقریباً 10043 طلباء شہید اور 16423 زخمی ہو چکے ہیں۔

میکسیکومیں فلسطینیوں کی حمایت میں طلباء سب سے بڑا حتجاجی کیمپ

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے خلاف جمعہ کی صبح میکسیکو سٹی میں درجنوں فلسطینی حامی طلباء اور کارکنوں نے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی میکسیکو کی نیشنل خودمختار یونیورسٹی کے سامنے خیمے لگائے ہیں۔ مظاہرین غزہ کی پٹی کے حوالےسے امریکی موقف تبدیل کرنے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے عقوبت خانےمیں طلبا پر بدترین تشدد کا انکشاف

فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سکیورٹی فورسز کی طرف سے حال ہی میں گرفتار کیے گئے طلباء نے اتھارٹی کی جیلوں میں زیر حراست طلبا پر بدترین جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا انکشاف کیا ہے۔

عقوبت خانے میں ڈالے گئے طلبا پر عباس ملیشیا کے جلادوں کا وحشیانہ تشدد

فلسطین کی بیرزیت یونیورسٹی کے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید متعدد طلبا پرعباس ملیشیا کے جلادوں کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف کیا گیا ہے۔ طلبا کو ڈرایا اور دھمکایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگرانہوں نے کسی جج کے سامنے اپنے اوپر تشدد کا اعتراف کیا تو اس اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

دہشت گرد اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی طلباء پر پل پڑی، کئی طلباء لہولہان

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں سوموار کے روز اسرائیلی فوجی دہشت گردوں نے اسکولوں کے فلسطینی طلباء پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی طلباء زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے تشدد کے ساتھ ساتھ ایک طالب علم کو حراست میں بھے لے لیا۔