جمعه 15/نوامبر/2024

ضمیر فاونڈیشن

جیل میں قید کرونا کا شکار فلسطینی بچہ بنیادی انسانی سہولیات سے محروم

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک فلسطینی تنظیم'ضمیر فائونڈیشن' کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہےکہ قابض صہیونی ریاست کی جیل میں قید ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی کو کرونا کی وبا کے ساتھ ساتھ بدترین نفسیاتی اذیتوں کا سامنا ہے۔ اسے بنیادی انسانی حقوق اور انسانی ضروریات سے محروم کردیا گیا ہے اور اسے ایک تاریک قید خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔

اسرائیل سے فلسطینی اسیران کی اقارب سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیم "ضمیر فائونڈیشن" نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جیلوں میں قید فلسطینیوں اور ان کے عزیز واقارب کے درمیان ملاقات پرعاید کی گئی پابندیاں ختم کرے اور اسیران اور ان کےاقارب کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کیا جائے۔

اسرائیلی جلاد قیدیوں کو اذیتیں دینے کے جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں سفاک صہیونی جلادوں کے ہاتھوں قیدیوں پر ہولناک تشدد اور انہیں اذیتیں دینے کے جرائم پر کڑی تنقید کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم "ضمیر فائونڈیشن برائے حقوق اسیران' کا کہنا ہے کہ اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ادارے'شاباک' کے جلاد حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے بدترین حربے استعمال کرتے ہیں۔

حماس رہ نما کی گرفتاری اور تفتیش، انسانی حقوق گروپ کی شدید تنقید

فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک بڑی تنظیم' ضمیر فائونڈیشن' نے رام اللہ اتھارٹی کے ہاتھوں ضمیر کی آواز بلند کرنے والوں کو پابند سلاسل کرنے اور منہ بند کرنے کے لیے ان پروحشیانہ تشدد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔