جمعه 15/نوامبر/2024

صیہونی جرائم

صہیونی فوج فلسطینی بچے کے دانستہ قتل کی مرتکب ہوئی: اسرائیلی تنظیم

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک سرکردہ ادارے’بتسلیم‘ نے ایک پندرہ سال نہتے فلسطینی بچے محمود بدران کے قتل کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بدران کو اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر شہید کیا ہے۔

ماہ صیام کا دوسرا جمعہ: دو لاکھ فلسطینیوں کا قبلہ اول میں اجتماع

فلسطین میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعۃ المبارک کو مسجد اقصیٰ میں کم سے کم دو لاکھ فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ فلسطینی شہری مغربی کنارے، غزہ کی پٹی، جنوبی اور شمالی فلسطینی شہروں اور بیت المقدس سے اسرائیل کی کھڑی کردہ تمام رکاوٹیں توڑ کرقبلہ اول پہنچنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ: 70 ہزار فلسطینی اسرائیلی رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اول پہنچ گئے

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے تمام شہروں اور قبلہ اول کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کے باوجود 70 ہزار سے زاید فلسطینی کل نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب رہے۔ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنےوالوں میں غزہ کی پٹی کے سیکڑوں شہری بھی شامل تھے۔

رکاوٹوں کے باوجود 60 ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ کے لیے اقصیٰ آمد

اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے تمام شہروں اور قبلہ اول کی طرف آنے والے راستوں کی ناکہ بندی کے باوجود ساٹھ ہزار سے زاید فلسطینی کل نماز جمعہ کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب رہے۔ مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنےوالوں میں غزہ کی پٹی کے سیکڑوں شہری بھی شامل تھے۔

العیساوی خاندان کا گھر اسرائیل کے ہاتھوں مسمار ہونے کا خدشہ!

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں العیساوی خاندان کے گھر کو گرانے کا نوٹس جاری کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ گھر بغیر اجازت تعمیر کیا گیا ہے۔

فلسطینی اسیر مسلسل پانچ سال سے ملاقاتوں سے محروم

قابض اسرائیلی حکام نے یوکرین سے اغوا کر کے حراست میں رکھے گئے فلسطینی اسیر ضرار ابو سیسی کو گزشتہ پانچ سال سے خاندان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے۔

یہودی تنظیموں کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پرچم لہرانے کا مطالبہ

یہودی تنظیموں نے 15 مئی کو 'یوم نکبہ' کے موقع پر ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں گنبد صخرہ کے اوپر اسرائیلی جھنڈا لہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی جارحیت سے زخمی فلسطینی 13 سال بعد جان کی بازی ہار گیا

اسرائیلی فوج کے 2003ء میں غزہ کے علاقے خان یونس میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

اسرائیلی جرائم پر عالمی خاموشی نے فلسطینی خون ارزاں کردیا: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی برادری اور فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمانہ عالمی خاموشی نے نہتے فلسطینیوں کا خون ارزاں بنا دیا ہے۔