جمعه 15/نوامبر/2024

صیہونی جرائم

’فیس بک‘ 500 فلسطینیوں کی ظالمانہ گرفتاری کی موجب!

سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی آڑ میں فلسطینیوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاریاں اور ان پر تشدد اب معمول بن چکا ہے۔

فلسطینیی اسیر نے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی

فلسطین کے علاقے غزہ اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر قصبے سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ فلسطینی اسیر نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

چلی کی عدالت میں اعلی اسرائیلی عدلیہ کے خلاف مقدمہ

چلی کی ایک عدالت میں اسرائیلی سپریم کورٹ کے تین ججوں کے خلاف انسانیت اور جنگی جرائم کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ اس امر کا انکشاف اسرائیلی میڈیا ذرائع نے کیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج عرب قیدیوں کے اجتماعی قتل عام کی مرتکب:عبرانی اخبار

اسرائیل کے ایک موقرعبرانی اخبار نے پہلی بارفوج کے حوالے سے ایک حساس رپورٹ شائع کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک سابقہ جنگ[جس کا حوالہ نہیں دیا گیا] میں قیدی بنائے گئے بڑی تعداد میں عرب شہریوں کو اجتماعی طور پرنہایت سفاکیت کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ بعد ازاں شہید کیے گئے عرب قیدیوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا۔

فلسطینی خاندان کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم کے الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے کل جمعہ کو ایک پورے فلسطینی خاندان کو حراست میں لیا۔ خواتین اور بچوں سمیت فلسطینی خاندان کو کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

فلسطینی اسیران پر مزید پابندیوں کا اسرائیلی منصوبہ تیار!

اسرائیلی پارلیمنٹ 'کنیسٹ' میں ایسا بل پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی اسیران خصوصا حماس سے تعلق رکھنے والے قیدیوں پر دوران قید مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔

عید کے پہلے روز اسرائیلی کارروائیاں، 35 فلسطینی زخمی، 11 اغوا

عیدالفطر کے پہلے روز قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے الخلیل کے قصبے دورا پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 35 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بیت المقدس میں 190 نئے ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کا صیہونی منصوبہ!

اسرائیلی بلڈوزرز نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں یہودی آبادی کی تعمیر کی خاطر زمین کو ہموار کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ شیخ جراح مین ایک سڑک اور ہائوسنگ اپارٹ٘منٹ کمپائونڈ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے چاقو حملے کا بہانہ بنا کر فلسطینی لڑکی بھون ڈالی

مقبوضہ شمال مغربی کنارے کی 'اریئیل' یہودی بستی کے بس سٹاپ پر اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی دوشیزہ شدید زخمی ہو گئی۔ گزشتہ روز ہونے والے اس واقعہ کی وجہ اسرائیلی فوجیوں کے بقول مضروب دوشیزہ کی جانب سے بس اسٹاپ پر یہودی آبادکاروں پر چاقو سے حملہ بیان کی گئی ہے۔

اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد مذہبی اشتعال انگیزی ہے: عرب ارکان کنیسٹ

قبلہ اول میں موجود نمازیوں ، روزہ داروں اوراعتکاف بیٹھے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد کی فلسطین بھرمیں مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘، اسلامی جہاد، فلسطینی محکمہ اوقاف، قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری، فلسطینی سپریم علماء کونسل اور دیگر مذہبی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے قبلہ اول پرصہیونی یلغار کی مذمت کے بعد اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ارکان کے اتحاد نے بھی قبلہ اول پر یہودی پولیس گردی کی شدید مذمت کی ہے۔