
قبلہ اول پر منظم صہیونی یلغار، خطرے کی گھنٹی!
بدھ-23-اکتوبر-2019
مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے انجام سے کوئی آگاہ نہیں۔ قبلہ اول کی جس تواتر کے ساتھ اور بڑے پیمانے پرغیر مسبوق بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے وہ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ یہ طوفان مسجد اقصیٰ اور القدس ہی نہیں بلکہ پورے فلسطین میں ایک بڑی تحریک کا سبب بن سکتی ہے۔ اس وقت ایک طرف اسرائیل کی سرکاری ریاستی سرپرستی میں یہودی مذہبی عناصر کی قبلہ اول کی بے حرمتی اور مقدس مقام میں نام نہاد تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کے ساتھ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے قیام کی سازشیں آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہیں۔