پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی پالیسیاں

مکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کے خلاف 10 ہزار فلسطینیوں کا مارچ

فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے قبضے میں آنے والے فلسطینی شہروں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے خلاف عوام مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی حکومتی پالیسی ناکام رہی: عبرانی ٹی وی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات کی مسماری کی انتقامی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے کی پالیسی بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

فلسطینی علاقوں پر قبضے کے لیے صہیونی ریاست چالاکی کا بھانڈہ پھوٹ گیا!

صہیونی ریاست کی پالیسیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسرائیل کسی عالمی ضابطے، بین الاقوامی حقوق کے معاہدے یا انسانی حقوق کے منشور کا پابند نہیں۔ گوکہ صہیونی ریاست بین الاقوامی اداروں کو بھی تسلیم کرتا ہے اور جنیوا معاہدوں کی پابندی کا بھی دعویٰ کرتا ہے مگر حال ہی میں ایک عبرانی اخبار نے صہیونی ریاست کی جنیوا معاہدے کی پابندی کی حقیقت کا پردہ چاک کر دیا ہے۔