جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی منصوبہ

‘المثلث’ کے فلسطین سے الحاق کے پیچھے خفیہ صہیونی پلان کیا ہے؟

جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے 'سنچری ڈیل' منصوبے کا اعلان کیا ہے اس کے بعد ذرائع ابلاغ میں فلسطین کے ایک مضافاتی علاقے 'المثلث' کا نام بھی ذرائع ابلاغ میں بار بار لیا جا رہا ہے۔ سنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل 'المثلث' کو مجوزہ فلسطینی ریاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی منصوبے کے تحت مجوزہ فلسطینی مملکت کا نقشہ 'سوئس پنیر سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔

بیت المقدس میں سیکڑوں مکانات تعمیر کرنے کا نیا صہیونی منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ’گیلو‘یہودی کالونی میں مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مسجد اقصیٰ کے قریب 550 میٹر طویل سرنگ کی کھدائی کا صہیونی منصوبہ تیار

اسرائیلی حکومت کے زیرانتظام یہودی توسیع پسندی کے لیے سرگرم ادارے’لینڈ اتھارٹی‘ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے انتہائی قریب زیرزمین 550 میٹر طویل اور ساڑھے سات میٹر چوڑی سرنگ کھودنے کی منظوری دی ہے۔ صہیونی حکومت کی طرف سے اس خطرناک اسکیم کے لیے نصف ملین شیکل سے زاید کا خطیر بجٹ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

’ریل کار‘ یہودیوں کی قبلہ اول تک رسائی کا نیا صہیونی منصوبہ

اسرائیلی وزارت داخلہ، سیاحت اور وزارت مذہبی امور نے مشترکہ طور پر بیت المقدس میں یہودیوں کی قبلہ اول تک براہ راست رسائی یقینی بنانے کے لیے’ریل کار‘ کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ بیت المقدس کو یہودیانے کے اس نوعیت کے جاری 19 صہیونی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے لیے مختصر اور آسان راستہ مہیا کرنا ہے۔

بیت المقدس: یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 258 گھروں کا صہیونی منصوبہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی توسیع پسندی میں سرگرم متعدد تنظیموں نے خفیہ طورپر مقبوضہ بیت المقدس میں نئی تعمیرات کی منظوری حاصل کی ہے۔ یہودی تنظیموں کی جانب سے بیت المقدس کے علاقوں العیسویہ، الطور اور لفتا کے مقامات پر یہودی آباد کاروں کے لیے 258 گھر، ایک اسکول، ایک معبد اور پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔