شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونی قدغنیں

فلسطینیوں‌کے بیرون ملک آزادانہ سفر پر صہیونی قدغنیں برقرار

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑمیں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی پابندیوں کے علی الرغم گذشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے 55 ہزار فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی۔ گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے 22 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’الکرامہ‘ پر روکا گیا۔

سرکاری تقریبات میں صہیونی ریاست کا پرچم لہرانا لازمی قرار

اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت صہیونی ریاست میں کسی بھی سرکاری تقریب کے دوران اسرائیل کا قومی پرچم لہرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اگست میں مسجد ابراہیمی کے در وبام49 بار اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائیگی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اگست 2016ء کے دوران مسجد ابراہیمی کے در وبام 49 بار اذان سے محروم رہے۔

اسرائیل کی انتقامی پالیسی، غزہ کے لاکھوں طلباء نصابی کتب سے بھی محروم

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں سے انتقامی پالیسی کے مظاہر آئے روز دیکھنے کو ملتے ہیں۔ صہیونی دشمنوں کی انتقامی پالیسی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ غزہ کی پٹی سے باہر طبع کی گئی اسکول کی نصابی کتابیں بھی غزہ کے اسکول کے بچوں تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

مسجد ابراہیمی کے در و بام 49 بار اذان سے محروم

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے کے تاریخی شہرالخلیل کی تاریخی جامع مسجد میں فلسطینی شہریوں کی نمازوں کی ادائی اور اذان پر پابندیوں کا ناروا اور غیرقانونی سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران مسجد ابراہیمی کے در و بام 49 بار اذان سے محروم رہی۔