چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی قبضہ

غزہ میں سمندر میں ڈوب کر شہید ہونے والے فلسطینی کی غائبانہ نماز جنازہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں ماہی گیری کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے فلسطینی محمد احمد الھسی کی غائبانہ نماز جناز ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

غرب اردن میں صہیونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، متعدد فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن مہم کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی،2016ء کے دوران 35 فلسطینی بچے شہید کردیے گئے

عالمی تحریک دفاع اطفال کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء کے دوران اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 35 فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔ شہدا میں سے بیشتر کا تعلق غرب اردن اور بیت المقدس سے ہے۔

اسرائیلی فوج کے چھاپے، غرب اردن سے 8 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشہروں میں چھاپوں کے دوران آٹھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کے خلاف تاریخی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ عرب علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی قرارداد ہے جسے امریکا کی جانب سے ویٹو نہیں کیا گیا۔

فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کا سویڈش وزیرخارجہ کے استقبال سے انکار

اسرائیلی حکام نے ہٹ دھرمی اور غیرسفارتی طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کی پاداش میں سویڈن کی خاتون وزیرخارجہ کے دورہ اسرائیل کے دوران ان کے استقبال سے انکار کردیا ہے۔

اسرائیلی حکام غزہ میں گیس پائپ لائن کی توسیع کی راہ میں رکاوٹ

کرم ابو سالم کراسنگ کے ڈائریکٹر جنرل منیر الغلبان کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ میں گیس کی فراہمی کے منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

اسرائیل نے بیت لحم میں 6 گھروں کی تعمیر رکوا دی

قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے شہر بیت لحم کے جنوبی قصبے الخضر میں فلسطینیوں کو چھ مکانات کی تعمیر سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،17 فلسطینی گرفتار، گھروں میں لوٹ مار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےاور بیت المقدس میں آج بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مراکز منتقل کردیاگیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فدائی حملےکے الزام میں فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا فوجی کیمپ کے قریب قائم ایک چوکی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔