چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی قبضہ

قیدیوں کے خلاف مظالم کے سنگین نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی جیلوں النقب اور نفحہ میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے قیدیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیدیوں کو کچلنے کی تمام ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی ہے۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم کے دوران 19 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران کم سے کم19 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کےبعد تفتیشی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم جاری، مزید 13 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم جاری ہے۔ اس مہم کے تحت آج سوموار کو فلسطینی شہروں پر چھاپوں کے دوران فلسطینی اسیر کہ والدہ سمیت 13 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا گیا۔

غزہ میں جنگ سے تباہ 1500 مکانات کے لیے تعمیراتی سامان لے جانےکی اجازت

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے ڈیڑھ ہزار مکانات کی تعمیر کے لیے ’GRM ‘ پروگرام کے تحت تعمیراتی مواد غزہ لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، غرب اردن، بیت المقدس سے 16 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں قابض صہیونی فورسز کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگوں کا توڑ’اسرائیل کا ’فوجی روبورٹ‘ تیار

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی کے اندر اور اطراف میں کھودی گئی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے ایک نیا روبورٹ تیار کیا گیا ہے جسے جلد ہی فوج کے حوالے کیا جائےگا۔

قابض صہیونی فورسز کا فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن،27 گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 27 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں حماس رہ نماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں قابض صہیونی فوج نے آج منگل کے روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نماؤں اور کارکنان کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جس میں کم سے کم سات افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شہریوں میں حماس رہ نما نزیہ ابو عون بھی شامل ہیں۔

بیت المقدس میں ’داعش‘ کا کوئی وجود نہیں ملا:اسرائیلی پولیس

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل اتوار کے روز یہودی فوجیوں پر ہونے والے حملے کے بعد صہیونی انتظامیہ کی طرف سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ القدس میں یہودی فوجیوں پر ٹرک چلانے کا واقعہ شدت پسند گروپ ’داعش‘ کی کارستانی ہے اور یہ کارروائی داعش ہی کی طرز پر کی گئی ہے تاہم اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم کے بیان اور دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔

القدس: فلسطینی ڈرائیور نے اسرائیلی فوجی روند ڈالے، چار ہلاک، 15 زخمی

آج اتوار کوفلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نے گاڑی کی ٹکر سے کم سے کم ڈیڑھ درجن اسرائیلی فوجیوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار یہودی فوجی ہلاک اور 10اور 15 کے درمیان زخمی بتائے جاتے ہیں۔