چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی قبضہ

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،23 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی اور چھاپوں میں دو درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ محروسین میں دو صحافی بھی شامل ہیں۔

دمشق کے ہوائی اڈے کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری

اسرائیلی فوج کے مبینہ جنگی طیاروں نے جمعہ کو علی الصباح شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈےپرقائم ایک اسلحہ ڈپو پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آتش زدگی ہوئی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں ’باب الرحمۃ‘ منزل بند کرنے کا صہیونی مطالبہ

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس چیف رونی الشیخ نے مجسٹریٹ عدالت اور پراسیکیوٹر جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں موجود ’باب الرحمۃ منزل‘ کو بند کرانے کا حکم جاری کرے۔

پرامن احتجاج کا حق سلب کرنے کی نئی صہیونی چال بے نقاب

اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی شہروں میں اسرائیل کے خلاف نکالے جانے والے جلوسوں اور مظاہروں کی کوریج کرنے کے لیے فوج کی خصوصی بٹالین تیار کی جا رہی ہے۔

صہیونیوں کی فلسطین دشمنی، دو ہفتوں میں تین اسکول مسمار

فلسطینی قوم کو اس کے بنیادی حقوق بالخصوص تعلیم کے حق سے محروم رکھنے کے لیے قابض صہیونی ریاست ہرطرح کے مکروہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

اسرائیلی عدالتوں سے فلسطینی اسیران کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی دو فوجی عدالتوں ’عوفر‘ اور ’سالم‘ نے پانچ فلسطینی اسیران کو مختلف عرصے کے لیے قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

پرامن فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کا حملہ، 27 شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فدائی حملہ آور فلسطینی کا مکان مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر قابض صہیونی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس میں کم سے کم 27 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کو حماس سے وابستہ سوشل اکاؤنٹس پر انتباہ

جب سے حماس کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی فوج کی جاسوسی کی کوششوں کا انکشاف ہوا اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اہلکاروں کو حماس سے وابستہ اکاؤنٹس سے دور رہنے کی سخت ہدایات کی ہیں۔

بغیر کسی الزام کے اسرائیلی جیل میں قید ’یو این‘ اہلکار رہا

اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ماہ قبل حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے اہلکار کو رہا کردیا گیا۔

تین فلسطینی نوجوان اپنی گاڑی چھوڑ کراسرائیلی پولیس سے فرار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے قلندیہ میں ایک چیک پوسٹ کے قریب اسرائیلی پولیس کی جانب سےرکنے کے اشارے پر تین فلسطینی نوجوان اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔