چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی قبضہ

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر اسرائیلی فوج کی ایک گشتی پارٹی پرنامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد قابض فوجی وہاں سے فرار ہوگئے۔

فلسطینی قصبہ ’العراقیب‘123 ویں بارصفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا

گذشتہ سات سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 123 ویں مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 123 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

فلسطینی قوم اپنے سلب شدہ حقوق لڑ کر حاصل کرے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی قوم کے تمام مزاحمتی گروپوں پر زوردیاہے کہ وہ قابض اورغاصب دشمن کے خلاف اپنے منصفانہ حقوق کے حصول کے لیے بھرپور انداز میں مزاحمت کرے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت 9 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرکردہ رہ نما سمیت کم سے کم 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

عرب ممالک غیرمتوقع طور پرہمارے قریب آ رہے ہیں:نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دعویٰ کیا ہے کہ سنی مسلک کے پیروکار عرب ممالک غیر متوقع طورپر اسرائیل کے قریب آ رہے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ سنی عرب ممالک ہمارے گرد اکھٹے ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا فلسطینی بہن بھائی کوبلا جواز گولیاں مارنے کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ’حلمیش‘ یہودی کالونی کے قریب ایک کار پرفائرنگ کرنے کے واقعے کو بلا جواز قرار دینے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ کار سوار فلسطینی نوجوان اور اس کی بہن کو بلا جواز گولیاں ماری گئی تھیں، جس کے نتیجے میں نوجوان شہید اور اس کی ہمیشرہ زخمی ہوگئی تھی۔

اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ، فلسطینی شہید، ہمشیرہ زخمی

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں ایک گاڑی پر فائرنگ کردی ہے جس سے ایک فلسطینی شہید اور اس کی ہمشیرہ زخمی ہوگئی ہے۔

اسرائیلی سفری پابندیاں،18 فلسطینی بیرون ملک سفرسے محروم

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے18 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’الکرامہ‘ پر روکا گیا۔

اسرائیلی فوج کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد،16 بچے گرفتار

قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں 16 بچوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

امن عمل میں نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کے ڈونلڈ ٹرمپ بھی معترف

امریکا کے ایک سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے قیام کی راہ میں کھڑی کی گئی اسرائیلی رکاوٹوں اور صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کا اعتراف کیا ہے۔