چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی قبضہ

بیت المقدس کے ’باب الجدید‘ کو یہودیانے کے لیے 10ملین شیکل کےفنڈز منظور

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے پرانے بیت المقدس شہر کے تاریخی دروازے’باب الجدید‘ کو یہودیانے اور اس جگہ یہودی منصوبوں کے لیے دس ملین شیکل کی خطیر رقم کی منظوری دی ہے۔

ماورائے عدالت قتل عام، اسرائیل کےخلاف عالمی چارہ جوئی کا مطالبہ

فلسطین اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی قاتلوں کے خلاف عالمی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا ہے۔

رمضان کا پہلا جمعہ، اسرائیل نےقبلہ اول کیطرف جانیوالے راستے سیل کردیے

ماہ صیام کے پہلے جمعۃ المبارک کے موقع پر اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مسجد اقصیٰ کو ملانے والے تمام راستے سیل کردیے جس کے نتیجے میں نمازیوں کو قبلہ اول تک پہنچنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ غرب اردن اوربیت المقدس کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے نمازیوں اورروزہ داروں کو حراست میں لیا گیا اور مسجد اقصیٰ میں افطاری اور سحری کے لیے لایا جانے والا سامان ضبط کرلیا گیا ہے۔

بیت لحم: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں میں 21 فلسطینی گرفتار کر لیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم اکیس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیکل رپورٹ میں فلسطینی نوجوان کا قتل دانستہ کارروائی قرار

اسرائیلی فوج کے طبی ماہرین نے اپنی تحقیقات میں تسلیم کیا ہے کہ اپریل میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کا قتل اسرائیلی فوجی کی دانستہ کارروائی تھی۔ یہ دعویٰ غلط ہے کہ فوجی اہلکار نے غیرارادی طورپر الشریف پر شدید زخمی ہونے کے باوجود گولیاں چلائی تھیں۔