چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی قبضہ

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، دو ہفتوں میں چار فلسطینی شہید،دسیوں زخمی

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق’’اوچا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چودہ ایام میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم 4 فلسطینی شہید،66 زخمی اور 239 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی خاتون اور نوجوان گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ’’قلندیا‘‘ فوجی چوکی سے ایک خاتون اور ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے قبضےسے چاقو برآمد کیےگئے ہیں۔ دونوں فلسطینی اسرائیلی فوج پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

سرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس کے بلدیاتی نمائندے گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے رہ نماؤں اور کارکنوں کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن میں حماس کے بلدیاتی انتخابات کے لیے منتخب نمائندے حسین ابو کویک سمیت کم سے کم 20 رہ نماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

صہیونی ریاست کے مظالم جاری، مزید درجنوں فلسطینی گھرکی چھت سے محروم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے ایک تازہ انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے 8 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا ہے جس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد گھر کی چھت سے محروم ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں زمینی اور فضائی کارروائی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ پر منگل کو اسرائیلی فوج نے بہ یک وقت غیرمسبوق زمینی اور فضائی کارروائی کرکے کم سے کم دس فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے الفوار کیمپ کا محاصرہ شروع کر رکھا اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسرائیلی فورسز کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری، مزید 14 فلسطینی زیرحراست

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کے روز اسرائیلی فورسزنے مختلف کارروائیوں کے دوران کم سے کم 14 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

القدس: یہودی مذہبی اسکولوں کی بہتری کے لیے 46ملین شیکل کی سرمایہ کاری

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے اور شہر کی اسلامی اور عرب تاریخ و تشخص کو مٹانے کے لیے جاری صہیونی سازشوں میں سےایک بڑی سازش القدس میں یہودی مذہبی مدارس اور اسکولوں کا قیام ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت اور غیرسرکاری تنظیموں نے القدس میں قائم مذہبی اسکولوں کی فلاح وبہبود کے لیے 46 ملین شکل کی رقم صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 102 فلسطینی زیرحراست

قابض صہیونی افواج نے فلسطینی شہروں میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن میں کم سے کم 102 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد خفیہ حراستی مراکز اور اذیت گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کی مکانات مسماری، یورپی یونین اسرائیل کےخلاف ہرجانے کا نوٹس

فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں یورپی یونین کے مالی تعاون سے تیار کیے گئےفلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کےخلاف یورپی یونین نے سخت احتجاج کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں اب تک ایسے 168 مکانات مسمار کیے گئے ہیں جو یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کیے گئے تھے۔

’اسرائیلی فوجی عدالتوں میں سالانہ 700 فلسطینی بچوں کو ٹرائل کا سامنا‘

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی عداالتوں میں سالانہ اوسطا 700فلسطینی بچوں پر مقدمات قائم کیے جاتے اور انہیں ظالمانہ سزائیں دی جاتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیلوں اور عقوبت خانوں میں مہینوں کے حساب سے ہزاروں فلسطینی بچوں کو ڈالا جاتا ہے جہاں پرظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔