چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی قبضہ

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس رہ نما سمیت کئی فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،17 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی ہے۔

’مظاہروں میں حصہ لینے والے فلسطینیوں کی ہڈیاں چُور کردی جاتی ہیں‘

انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم ’ڈاکٹرز ود آؤٹ باؤنڈریز‘نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کےحصول کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج وحشیانہ فائرنگ کرکے ان کی ہڈیاں چکنا چور کردیتی ہے۔

امریکا نے اسرائیل کے لیے’قابض‘ کی اصطلاح ترک کردی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کی کوششوں کے بعد امریکی حکومت نے اسرائیل کے بارے میں ’قابض‘ کی اصطلاح تقریبا ترک کردی ہے۔

القدس،غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں156 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس شیلنگ کے نتیجے میں 156 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں17 فلسطینی گرفتار

فلسطن کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کےدوران مزید 17 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے آنے والے دنوں میں فلسطینیوں کی طرف سے متوقع حملوں کےخطرے کے پیش نظر فوجیوں کی تمام تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔ حتیٰ کہ اگلے چند ہفتوں کےدوران اسرائیلی فوجی مذہبی تہواروں کے موقع پر بھی چھٹی نہیں جا سکیں گے۔

اسرائیلی جلادوں کے تشدد سے 213 فلسطینی قیدی شہید ہوچکے

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد اسرائیل کے عقوبت خانوں میں ڈالے گئے 213 فلسطینی قید وحشیانہ تشدد یا مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

اسرائیل کا امریکا کے تعاون سے اینٹی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

اسرائیل نےامریکا کے تعاون سے ’اینٹی بیلسٹک‘ میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فلسطینی آبادی میں زہر پھیلانے اسرائیلی سازش ناکام بنا دی گئی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں کسٹمز حکام نے اسرائیل کے کیمیائی فضلے سے لدے کئی ٹرک قبضے میں لے کر آبادی کو خطرناک کیمیائی مواد سے بچا لیا۔