چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج

جنگی مشقوں کی آڑ میں صہیونی فوج نے سیکڑوں فلسطینی بے گھر کر دیے

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن کے شمالی علاقوں میں سیکڑوں فلسطینیوں کو جنگی مشقوں کی آڑ میں ان کے گھروں سے جبرا بے دخل کر دیا ہے۔

ننھا فلسطینی قابض صہیونی فوج کی بربریت کا شکار

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کم سن فلسطینی بچے کو حراست میں لے کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے گھنٹوں حبس بے جا میں بند رکھا گیا۔

بیت المقدس: یونیورسٹی پرصہیونی فوج کا دھاوا، تشدد، 55 طلباء زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں القدس یونیورسٹی کے کیمپیس پراسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود طلباء طالبات اور دیگر شہریوں کو ہولناک تشدد کانشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم سے کم 55 طلباء اور دیگر شہری زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے اسکول جانے والی 14 سالہ فلسطینی بچی کو گولی ماردی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی ہونے والی فلسطینی لڑکی نے اسرائیلی فوجیوں پرچاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم اسے ناکام بنا دیا گیا۔

فلسطینی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فوج کا وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

جولائی: تین بچیوں سمیت 21 فلسطینی خواتین صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی خواتین کی پکڑ دھکڑ کا ظالمانہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ [جولائی] کے دوران قابض فورسز نے تین کم عمر بچیوں سمیت کم سے کم 21 فلسطینی خواتین کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا ہے۔

جولائی میں صہیونی فوج کی صحافتی حقوق کی پامالیوں کے 47 واقعات

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہ صرف فلسطینی شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ جاری و ساری ہے بلکہ فلسطین میں ابلاغی اور صحافتی حقوق کی سنگین پامالیاں بھی بدستور جاری ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق جولائی 2016ءمیں مجموعی طورپر اسرائیلی حکام نے صحافتی حقوق کی 47 بار سنگین خلاف ورزیاں کیں۔

الخلیل شہر جسے صہیونی فوج نے کھلی جیل میں تبدیل کر دیا

نام نہاد سیکیورٹی وجوہات اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے تعاقب کی آڑ میں صہیونی فوج آئے روز فلسطینی شہروں کا محاصرہ کر کے مقامی فلسطینی آبادی کی زندگی اجیرن بنا دیتی ہے۔ بعض اوقات فلسطینی شہروں کا محاصرہ کئی کئی روزتک جاری رہتا ہے۔

صہیونی فوج نے بارہ سالہ فلسطینی بچے کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام میں کل منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔

صہیونی فوج کے ہاتھوں "العراقیب بستی ” 100 بار مسمار

فلسطین کے سنہ 1948ء میں اسرائیلی قبضے میں آنے والے جزیرہ نما النقب کے عرب دیہاتوں کے خلاف قابض صہیونی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ چار سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 100 ویں مرتبہ مسمار کر دیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 100 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔