جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی فوج

پرامن فلسطینی مظاہرین پرصہیونی فوج کی دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ، چار زخمی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم اور شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

’ام الحیران‘ کے فلسطینی مکین صہیونی فوج کے مسلسل زیرعتاب

فلسطین کے شمالی علاقے جزیرہ نما النقب میں قائم ام الحیران نامی فلسطینی قصبے کے مکین صہیونی فوج کے مسلسل عتاب اور مظالم کا شکار ہیں۔ دو روز قبل مقامی فلسطینی آبادی نے عارضی شیلٹرز قائم کرنےکی کوشش کی تھی مگر قابض فوج نے گذشتہ روز قصبے پر دھاوا بولا اور بے سہارا خواتین اور بچوں کے شیلٹرز پرقبضہ کرلیا۔

پرامن فلسطینی مظاہرین پر قابض صہیونی فوج کا وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی فوج نے اندرون فلسطین عرب شہریوں کے 9 مکانات مسمار کرڈالے

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر طیبہ میں قلنسوۃ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک انہدامی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کے 9 مکانات مسمار کردیے۔ دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے مکانات مسماری کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔

صہیونی فوج کی 2016ء میں صحافتی حقوق کی 192 پامالیاں

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2016ء کے دوران قابض صہیونی فوج کی طرف سے صحافتی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

2016ء میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 32 بچیوں سمیت 208 فلسطینی خواتین گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ایک ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2016ء کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کی گرفتاری کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں سے 32 نابالغ بچیوں سمیت 208 خواتین کو حراست میں لیا۔ گرفتار کی جانے والی خواتین میں معمر خواتین اور شیرخوار بچوں کی مائیں بھی شامل ہیں۔

بھوک ہڑتالی اسیر کے والد پر صہیونی فوج کا بہیمانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں صہیونی فوج نے زیرحراست بھوک ہڑتالی فلسطینی قید انس شدید کے والد کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسیر کے والد کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے جیل کی اسپتال میں پہنچے تھے۔

بیت المقدس: صہیونی فوج نے شادی کے روز فلسطینی دلہا گھر سے اٹھا لیا

فلسطینیوں کی خوشیوں کے مواقع پر انہیں غم وپریشانیوں میں مبتلا کرنا صہیونی فوج کا دل پسند مشغلہ ہے اور آئے روز اس کے مظاہر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

پرامن فلسطینی مظاہرین پرصہیونی فوج کا حملہ، 5 شہری شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن کے علاقے میں صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پرصہیونی فوج نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

جنگی مشقوں کی آڑ میں صہیونی فوج نے سیکڑوں فلسطینی بے گھر کر دیے

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے متصل وادی اردن کے شمالی علاقوں میں سیکڑوں فلسطینیوں کو جنگی مشقوں کی آڑ میں ان کے گھروں سے جبرا بے دخل کر دیا ہے۔