
فلسطینی بچے صہیونی فرعونوں کا سب سے بڑا شکار!
جمعہ-18-نومبر-2016
فلسطین میں ایسا کوئی دن شاید ہی گذرتا جس میں نہتے بچوں پرصہیونی فرعون مظالم نہ ڈھا رہے ہوں۔ نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں کم سن فلسطینیوں کو ہراساں کرنا، گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالنا، دوران حراست جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی اذیتوں کا نشانہ بنانا اور بچوں کو طویل المدت قید وبند کی سزائیں سنانا فرعون صفت غاصب صہیونیوں کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔