جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی غنڈہ گردی

یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں کی املاک پرحملوں کے نئے ریکارڈ قائم

فلسطین میں یہودی آباد کاروں کی توسیع پسندانہ اور نسل پرستانہ کارروائیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے ’وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں نے جولائی کے مہینے میں فلسطینیوں کی جان ومال پر1110 حملے کیے ہیں۔

فرانس کی یہودی آباد کاری اور صہیونی غںڈہ گردی کی شدید مذمت

فرانس نے پیر کے روز اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی فلسطینیوں کی املاک پرحملے

قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املا پر حملے کیے۔

جنوبی نابلس میں یہودی آباد کاروں کا مسلح گروہ تشکیل

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے چند ماہ قبل سول گارڈ کے نام سے ایک مسلح ملیشیا کی تشکیل شروع کی تھی، جو کہ اسرائیلی فوج کی مدد کے لیے نائٹ کومبنگ آپریشنز کرتے ہوئے فلسطینیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کریں گے۔ یہ گروپ حوارہ قصبے سے گذرنے والی اسرائیلی فوج کی مدد کرتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی ماں بیٹے پر تشدد کے بعد بیٹےکو گرفتار کرلیا

پیر کی شام صیہونی قابض فوج نے الخلیل میں ایک نوجوان کو اور اس کی والدہ پر حملہ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

مزاحمتی حملہ کرنے والے فلسطینی کی والدہ سے اسرائیلی فوج کی پوچھ گچھ

اتوار کی صبح اسرائیلی قابض فوج نے زخمی لڑکے محمد ابو قطیش کی والدہ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے عناتا سے طلب کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی۔

ایک ہفتے میں 4 فلسطینی شہید، فائرنگ اور بم حملوں کے87 واقعات

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے جوابی مزاحمتی کارروائیوں میں قابض فوج پر فائرنگ سمیت دیگر مختلف طریقوں سے حملے کیے۔

غرب اردن: عید کے پہلے دن یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پرحملے

کل ہفتے کو فلسطین میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی شہریوں پر جگہ جگہ حملے کیے گئے

القدس میں صحابہ کرام کی قبروں پر ہوٹل بنانے کا صہیونی منصوبہ

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم ایک تاریخ اسلامی قبرستان کا وجود صہیونی غنڈہ گردی اور یہودیانے کی سازشوں کے باعث خطرے سے دوچار ہے۔ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی انتظامیہ نے گذشتہ روز القدس شہر کی تاریخی دیواروں سے متصل صدیوں پرانے ’مامن اللہ‘ قبرستان میں بلڈوزورں کی مدد سے کئی قبریں اکھاڑی پھینکیں۔