
اسرائیلی زندانوں میں بیمار فلسطینی صحافی صہیونی غفلت کا شکار
پیر-5-ستمبر-2016
فلسطین میں صحافیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی قید خانوں میں 27 صحافیوں میں سے چار مختلف امراض میں مبتلا ہیں مگر صہیونی جیل انتظامیہ بیمار صحافیوں کے علاج معالجے میں مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کی مرتکب ہے، جس کے نتیجے میں مریض ابلاغی نمائندوں کی حالت تشویشناک ہو چکی ہے۔