
انتفاضہ القدس کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے: حماس
منگل-20-ستمبر-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ‘‘حماس’’ نے فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول اور بیت المقدس کو پنجہ یہود سےآزاد کرانے کے لیے مسلح جہاد جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ قابض دشمن کے مظالم کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ صہیونی ریاست کا زوال نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔ فلسطینی قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔