جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی ریاست

صہیونی ریاست کے دفاع کے لیے اضافی ہتھیار بھیجنے کا امریکی فیصلہ

امریکی حکومت نے فلسطینیوں اور خطے کے دوسرے ممالک کے عوام کے قتل عام کے تسلسل کے لیے صہیونی ریاست کو اسلحہ، گولہ بارود اور جنگی ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

امریکہ مشرق وسطیٰ میں جنگی جہاز اور جنگی طیارے بھیج رہا ہے

امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ امریکہ علاقائی جنگ چھڑنے کے خدشے کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی جہاز اور جنگی طیارے تعینات کر کے اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کر رہا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی تمام شکلیں مسترد کرتے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور ہر طرح کے تعلقات کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرے۔

بائیکاٹ مہم نے القدس میں ’دوستی آرٹ فیسٹیول‘ ناکام بنا دیا

"اسرائیل" کے علمی اور ثقافتی بائیکاٹ کے لیے فلسطینی مہم نے منگل کے روز کہا ہے کہ آرٹ گروپس نے متبادل موسیقی کے "3 دقات" میلے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے میلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نام نہاد میلہ "اسرائیل-فلسطین ہاؤس" نےمنعقد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی سرپرستی اور فنڈنگ القدس میں اسرائیلی میونسپلٹی کی طرف سے کی گئی تھی۔

قابض اسرائیلی فوج کی قیادت کی صفوں میں نئی ​​تقرریاں

کل بدھ کو قابض فوج کی وزارت دفاع نے پہلے لیڈر شپ رینک میں کئی تقرریوں کی منظوری دی، جس کی سربراہی جنوبی علاقے کے کمانڈر کر رہے تھے۔

یدیعوت: ایران۔ سعودی معاہدہ "اسرائیل” کے منہ پر "تھوکنے” کے مترادف

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ۔ ایران معاہدہ "اسرائیل کے منہ پر تھوکنے" اور نارملائزیشن معاہدوں کو وسعت دینے کی نیتن یاہو کی کوششوں کے لیے ایک شدید دھچکا ہے۔اخبار کا خیال ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نیا نقشہ کھینچےگا اور نئے جوہری معاہدے کے لیے رابطہ کاری کو بحال کر سکتا ہے۔دو روز قبل ایران اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کے اندر سفارت خانے اور نمائندگی کو دوبارہ کھولنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔ایرانی تسنیم ایجنسی نے کہا ہے کہ گذشتہ فروری میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بیجنگ کے دورے کے بعد ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے پیر کے روز اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ گہری بات چیت کا آغاز کیا، جس کا مقصد تہران اور ریاض کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ایرانی صدر کے دورے کو حتمی شکل دینا تھا۔ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ ایران اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ بات چیت کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ "اسلامی

فلسطینیوں نے ڈیٹا کے تبادلے کے لیے یورپی ۔ صیہونی معاہدہ مسترد کردیا

صہیونی قابض ریاست اور یورپی کمیشن کے درمیان یورپی یونین اور قابض حکومت فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سمیت ڈیٹا کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں مغربی پریس کے انکشاف نے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں اور انسانی حقوق کےاداروں کے غصے کو جنم دیا ہے۔ فلسطینی اور انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے ڈیٹا کے تبالے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

مغربی کنارے میں بستیوں میں اضافہ اسرائیل کا اعلان جنگ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں میں توسیع، فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور نقل مکانی میں اضافہ ہماری سرزمین اور فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کا اعلان جنگ ہے۔

سوڈان نے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کا قانون باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا

سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے کل منگل کے روز سنہ 1958ء میں منظور کردہ اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کردیا ہے۔ یہ قانون ایک ایسے وقت میں منسوخ کیاگیا ہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ برس تعلقات قائم ہوئے تھے اور تین ماہ قبل اسرائیل کا ایک وزیر بھی سوڈان کے دورے پر خرطوم آیا تھا۔

ڈرون طیاروں نے صہیونی ریاست کے لیڈروں نیندیں حرام کر دیں

فلسطینی مزاحمت کاروں کی ڈرون ٹیکنالوجی اور ڈرون طیاروں کی بڑھتی صلاحیت نے صہیونی ریاست کی سیاسی اور عسکری لیڈرشپ کوسخت پریشان کررکھا ہے۔