پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی دراندازی

قابض فوج نے فلسطینی آثار قدیمہ کی 193 دونم اراضی غصب کرلی

قابض اسرائیلی فوج نے اریحا میں العوجا قصبے کے شمال میں واقع آثار قدیمہ کے علاقے میں 193 دونم سے زائد اراضی پر قبضہ کرنے اور اسے مکمل طور پر قبضے میں لینے کے لیے ایک نیا فوجی حکم جاری کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے وادی گولان میں شامی شہری قتل

کل اتوار کو اسرائیلی قابض فوج نے ایک شامی شہری کو اس وقت گولیاں مار کر شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا جب وہ مقبوضہ شامی وادی گولان میں سرحدی باڑ کے قریب پہنچے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی سرحد کے اندر سرحدی باڑ کی طرف آنے والے دونوں افراد وہ مسلح تھے۔

’فلسطینیوں کو القدس میں قابض ریاست کے مجرمانہ چیلنج کا سامنا ہے‘

بیت المقدس کے انسداد یہودیت کمیشن کے سربراہ ناصر الہدمی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور القدس پر قبضے کے لیے اگلا مرحلہ کسی بھی پچھلے مرحلے سے زیادہ مجرمانہ اور انتہائی ہو گا، خاص طور پر قابض حکومت کے قیام کے بعد مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات زیادہ ہوں گے۔

اسرائیلی فوج کا بیت لحم میں ایک اسٹیڈیم پر چھاپہ، نوجوان گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے کل سوموار کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےکے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضراسٹیڈیم پردھاوا بولا اور آنسو گیس کے گولے برسائے جب کہ انہوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں 6 عارضی کیمپ لگ دیے

یہودی آباد کاروں کی "نحلاہ" نامی آبادکاری کی تحریک نے بدھ کی شام دعویٰ کیا کہ حالیہ دنوں میں ہزاروں آباد کاروں نے اس کی دعوت پر مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی زمینوں پر 6 عارضی کالونیاں اور کیمپ قائم کیے ہیں۔

قابض صہیونی فوج کی غزہ کے علاقے میں دراندازی

قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی محصور پٹی کے مرکزی علاقے میں محدود پیمانے پر دراندازی کی ہے۔

صہیونی فورسز کا وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن، بچوں سمیت 34 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں کم سے کم 34 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سابق اسیران اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بلڈوزر غزہ داخل، فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز وسطی غزہ میں البریج کیمپ سے اسرائیلی فوج کے بلڈوزر 100 میٹر تک سرحد سے اندر داخل ہوئے اور فلسطینی اراضی میں نام نہاد سرنگوں کی تلاش کے لیے جگہ جگہ کھدائی کی۔