پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی حربہ

فلسطینی شہداء کے جسد خاکی واپس نہ کرنے لیے اسرائیلی قانون سازی

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلا اردان نے پارلیمنٹ سے ایک نیا قانون منظور کرانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ اس نام نہاد قانون کے تحت صہیونی حکام کو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کےورثاء کے حوالے نہ کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

زہریلا فُضلہ فلسطینیوں پر موت مسلط کرنے کا گھناؤنا صہیونی حربہ!

قابض صہیونی ریاست ایک طرف فلسطینی قوم پر طاقت کے مکروہ حربوں کا استعمال کرکے ان کی نسل کشی کے لیے کوشاں ہے تو دوسری طرف دشمن نے یہودی کالونیوں، کارخانوں اور کیمیائی اشیاء تیار کرنے والی فیکٹریوں سے نکلنے والے فضلے کو فلسطینی قوم پرایک نیا عذاب بنا کر مسلط کر رکھا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری، اس کے سات بیٹے اور ایک بہو گرفتارکرلی

قابض اسرائیل فوج نے کل ہفتے کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران ایک فلسطینی شہری، اس کے سات بیٹوں اور ایک بہو کو حراست میں لینے کے بعد کسی خفیہ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لیے’قبرصی ماڈل‘ کا نیا صہیونی حربہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں فلسطینیوں کی نجی اراضی پر قائم کردہ یہودی کالونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ’قبرصی ماڈ‘ کو اپنانے کی ایک نئی تجویز پر غور کررہے ہیں۔ اس تجویز کے تحت متاثرہ فلسطینیوں کو اراضی واپس کرنے کے بجائے اس کا معاوضہ ادا کرکے جان چھڑا لی جائے گی۔

جاسوسی کا نیا صہیونی حربہ، فلسطینی شاہراہ پر اسرائیلی فوج کے کیمرے نصب

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کی ایک مرکزی شاہراہ پر اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی جاسوسی کے لیے جگہ جگہ خفیہ کیمرے نصب کرنا شروع کر دیے ہیں۔