
مسلسل 37 دن سے بھوکے پیاسے فلسطینی پرصہیونی جلادوں کا تشدد
جمعرات-10-جون-2021
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی زندان میں پابند سلاسل 37 دن سے مسلسل بھوکے پیاسے فلسطینی نوجوان پر صہیونی جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں بھوک ہڑتالی فلسطینی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ تشدد کا شکار فلسطینی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔