چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی جارحیت

صہیونی درندگی، 16سالہ معصوم فلسطینی بچی بے دردی سے شہید

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں بدھ کی شام اسرائیلی فوج نے وحشیانہ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 سالہ فلسطینی بچی گولیاں مارکر شہید کردی۔

اسرائیلی پولیس کے مقبوضہ فلسطین میں 4 فلسطینی تنظیموں کے دفاترپر دھاوے

فلسطین کےسنہ 1948ء کے دوران صہیونی ریاست کے زیرتسلط آنے والے شمالی شہروں میں اسرائیلی پولیس نے مقامی فلاحی اداروں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ گذشتہ روز ام الفحم شہر میں قائم چار فلسطینی فلاحی تنظیموں کےدفاترپر صہیونی پولیس کے مسلح اہلکاروں نے دھاوے بولے۔ دفاتر میں توڑپھوڑ سامان ضبط کرنے کے بعد اداروں کے دفاتر سیل کردیے گئے ہیں۔

عید کی آمد آمد مگر الخلیل کے بازار ویران وسنسان

عیدالاضحٰی کی آمد آمد ہے مگر اہل فلسطین بالخصوص مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخ شہر الخلیل کے باشندے صہیونی فوج کے محاصرے میں گھرے عید کی خوشیوں سے محروم ہیں۔ بازار بند، خریداری کے مراکز سنسان و ویران نہیں۔ کہیں دکانیں بند ہیں تو کہیں گاہک نہیں۔ یہ سب کچھ صہیونی فوج کی اس ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ جس کا سامنا الخلیل کے باشندے شب روز کررہے ہیں۔

سیکڑوں یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف کے مزار پر دھاوا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل جمعرات کے روز سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بےحرمتی کی۔ ۔ یہودیوں کے دھاوے کے موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی شہری بھی وہاں موجود تھے۔ فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

گرفتاری کے وقت اسرائیلی فورسز کا دو فلسطینی شہریوں پر ہولناک تشدد

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں دو فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کے وقت انہیں ہولناک تشدد کا نشانہ بنا۔ تشدد کے باوجود دونوں فلسطینیوں کر حراست میں لے کر "عتصیون" جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

غزہ پر تازہ حملے غاصب صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت ہے: او آئی سی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے تازہ فضائی اور زمینی حملوں پر عالم اسلام کی طرف سے شدید ردعمل سا منے آیا ہے۔اسلامی دنیا کی نمائندہ اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں کو صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

غزہ کے عوام ناکہ بندی کی مصیبت سے جلد نجات پائیں گے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ ناکہ بندی کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب غزہ کی پٹی کے عوام صہیونی ریاست کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں سے آزادی حاصل کریں گے۔