
بیت المقدس میں اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی
بدھ-28-ستمبر-2016
قابض صہیونی فوج اور پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں نام نہاد سیکیورٹی اقدامات کے تحت فوج کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ کردی ہے۔ بڑی تعداد میں فوج اور پولیس کی تعیناتی کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے۔