
باغ بانی کے شوقین صہیونی آرمی چیف کا حقیقی مکروہ چہرہ!
اتوار-16-جون-2019
اسرائیل میں رواں سال جنوری میں چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر تعینات ہونے والے جنرل 'آوی کوحاوی' کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا میں اب تک ان کی شخصیت کے مثبت پہلوئوں پر رپورٹس آتی رہی ہیں مگر حال ہی میں عبرانی اخبار'یدیعوت احرونوت' نے 'آوی کوحاوی' کی شخصیت کا اصل اور مکرہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے ان کے جنگی مزاج، فلسطینیوںپر تشدد، قتل عام اورفلسطینیوںکا خونی دشمن ہونے کے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ عبرانی اخبار نے 'آوی کوحاوی' کے 'جنگی نظریے' کی تفصیلات بیان کی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ کئی سال سے اپنا الگ سے ایک پلان رکھتے ہیں جسے 'رائزنگ آف' یعنی عروج کا عنوان دیا گیا۔