تل ابیب میں ’صہیونیت کے گڑھ‘ میں امارات کا سفارت خانہ قائم
منگل-1-جون-2021
اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے صہیونی ریاست میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے قیام پر روشنی ڈالی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیل کے پرچم کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پرچم بھی لہرا دیا دیا۔ رپورٹ کے مطابق امارات کا سفارت خانہ تل ابیب میں اسرائیل کے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت سے چند فرلانگ پر ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں پر نام نہاد صہیونی ریاست ’اسرائیل۔ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ وہیں پر اسرائیل نے ابو ظبی کے سفارت خانے کے قیام کا سرکاری سطح پر اعلان کیا گیا۔