پنج شنبه 01/می/2025

صدی کی ڈیل

صدی کی ڈیل کے منصوبے کا مقصد قضیہ فلسطین کو ختم کرنا ہے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردآن نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی طرف سے پیش کردہ 'صدی کی ڈیل' منصوبے کو کلی طور پرمسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی امن منصوبے کا مقصد فلسطینیوں‌ کو ان کے حقوق دلانا نہیں بلکہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط مضبوط کرتے ہوئے قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنا ہے۔

صہیونی طاقتیں فلسطینیوں کے حقوق کا سودا کر رہی ہیں: لبنانی عالم دین

لبنان کے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین علی فضل اللہ نے کہا ہے کہ امریکا اور صہیونی طاقتیں مل کر فلسطینیوں کے حقوق کا سودا کرنا چاہتی ہیں۔ امریکا کی 'صدی کی ڈیل' اور بحرین میں‌ ہونے والی نام نہاد اقتصادی کانفرنس قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہیں۔

ناکامی ‘صدی کی ڈیل’ منصوبے کا مقدر ہوگی: امام مسجد اقصیٰ

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ امریکا کے فلسطینی قوم کے خلاف تیار کردہ سازشی منصوبے 'صدی کی ڈیل' ماضی کی دوسری سازشوں کی طرح ناکامی سے دوچار ہوگی۔

پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا: چئیرمین سینیٹ خارجہ کمیٹی

سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر مسلم ممالک کی حکومتیں مصلحت کا شکار ہوسکتی ہیں لیکن عوام نہیں۔ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

‘بحرین کانفرنس’ ۔۔ صدی کی ڈیل کے لیے معاشی دروازے کا استعمال!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر جون کے آخری ہفتے میں خلیجی ریاست بحرین میں ایک نام نہاد اقتصادی کانفرنس منعقد کی گئی۔ دو روزہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد فلسطینیوں کو معاشی سہولیات دے کر انہیں اپنے حق خود ارادیت کے مطالبے سے باز رکھنے کی کوشش ہے۔

جرمنی: اسرائیلی جرائم کے دنیا کے سامنے لانے والے فلسطینی پر زمین تنگ

جرمنی کی حکومت نے نسل پرستی اور صہیونیت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی دانشور کو ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑںے کا حکم دیا ہے۔

صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں: الحریری

لبنان کےوزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امریکا کے صدی کی ڈیل کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے کےخلاف فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام سب صدی کی ڈیل کے خلاف ہیں اور ہمارا دستور فلسطینیوں کو اپنے ہاں مستقل شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔

صدی کی ڈیل کی سازش کے بائیکاٹ کے لیے پٹیشن تیار

یورپی ممالک میں انسانی حقوق کے دسیوں گروپوں‌ نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے جس میں یورپی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے 'صدی کی ڈیل' کے سازشی منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دیں اور اس منصوبے کا بائیکاٹ کریں تاکہ اس کا نفاذ روکا جاسکے۔

”صدی کی ڈیل’ کامیاب نہیں‌ ہو گی، قوم کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا’

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی قوم، عرب اقوام اور مسلم امہ کےنام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی جماعت 'صدی کی ڈیل' کی امریکی۔ صہیونی سازش' اور بحرین کانفرنس کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا جائے گا۔

‘فلسطین مال تجارت نہیں کہ اس کی خرید و فرخت کے لیے قیمت لگائی جائے’

جمہوریہ لبنان کے مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان نے کہا ہے کہ تمام عرب ممالک کے درمیان اتحاد اور یگانگت 'صدی کی ڈیل' کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے موثر رکاوٹ بن سکتی ہے۔