پنج شنبه 01/می/2025

صدی کی ڈیل

امریکا کے امن منصوبے کا اعلان اسرائیلی انتخابات کے بعد کیا جائے گا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکاکے مجوز امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کا اعلان رواں ماہ کی 17 تاریخ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کےبعد کیا جائے گا۔

فرانسیسی صدر کا مشرق وسطیٰ کے لیے متبادل امن منصوبے کا اعلان

فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تیار کردہ مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کا انتظار نہیں کریں گے۔

صدی کی ڈیل کا اعلان اسرائیلی انتخابات کے بعد کیاجائے گا:ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کے لیے 'منصوبے' کا اعلان اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

فلسطینی ریاست کےقیام پریقین نہیں رکھتے:امریکا

امریکا نے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کے حوالے سے اپنی منافقت کا کھل کر اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کی آزاد اور خود مختار مملکت پریقین نہیں رکھتا۔

‘جیرڈ کشنر’صدی کی ڈیل’ پرمعاونت کے حصول کے لیے مشرق وسطیٰ روانہ

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہائوس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینیر مشیر اوران کے داماد جیرڈ کشنر مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دورہ کر رہے ہیں ۔ان کے اس دورے کا مقصد خطے کے ممالک کی قیادت کو فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان 'صدی کی ڈیل' نامی مجوزہ صدر ٹرمپ کے منصوبے کے لیے فنڈز کے حصول کو یقینی بنانا ہے۔

مشکلات کے باوجود فلسطینی مزاحمت’صدی کی ڈیل’ کو ناکام بنائے گی

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے پولٹ بیور کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہےکہ حماس پر مالی، سیاسی اور فوجی پابندیوں کے باوجود فلسطینی مزاحمت'صدی کی ڈیل' نامی امریکی سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ فلسطینی اور حماس امریکا کے سازشی منصوبے کو کامیاب نہیں‌ ہونےدیں گے۔

صدی کی ڈیل کا منصوبہ قبول نہیں، حماس سے تعلقات مضبوط بنائیں گے: روس

روس کے خصوصی مندوب برائے مشرق وسطیٰ وشمالی افریقا اور نائب وزیرخارجہ میخائل بوگڈانوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ ان کا کہنا ہے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کی طرف سے پیش کردہ صدی کی ڈیل کا منصوبہ قابل قبول نہیں۔ بحرین کی میزبانی میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس میں تمام فریقین نے شرکت نہیں کی اس لیے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

‘سنچری ڈیل’ میں اردن کے وجود کی تباہی کا سامان پوشیدہ ہے

اردن کی مذہبی سیاسی جماعت'اسلامک فرنٹ' نے امریکا کے مشرقی وسطیٰ کے لیے 'صدی کی ڈیل' کے نام نہاد امن منصوبے کو اردن کے وجود کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

‘صدی کی ڈیل’ کےاگلے مرحلے کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا: جیرڈ کشنر

امریکی صدر کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر نے بدھ کے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے دیرینہ مسائل صرف اقتصادی روڈ میپ پر عمل کر کے حل نہیں ہو سکتے اس کے لئے [قضیہ فلسطین کا] سیاسی حل پیش کیا جانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنچری ڈیل منصوبے کے اگلے مرحلے کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

‘ڈیل آف دی سنچری’ فلسطین پر قبضہ قانونی بنانیکی سازش: قومی کانفرنس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ 'ڈیل آف دی سنچری' فلسطین پرقبضے کوقانونی شکل دینے کی عالمی صہیونی سازش ہے، اس ڈیل کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، بھارت میں بیس کروڑ مسلمانوں کی حالت زار اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھی کانفرنس شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔