پنج شنبه 01/می/2025

صدی کی ڈیل

ٹرمپ کے مکروہ شیطانی منصوبے’صدی کی ڈیل’ کی تفصیلات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکل منگل کو مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اپنے نام نہاد امن منصوبے کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ اس منصوبے میں مشرقی بیت المقدس اسرائیل کو دینے کے ساتھ ساتھ ایک نئی فلسطینی ریاست اور اس میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے متعلق متعدد پہلو شامل ہیں۔

صدی کی ڈیل شیطانی قوتوں کی مکروہ چال ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے امریکا کے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کو خطے میں تباہی کا ایک نیا حربہ قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکا نے جو منصوبہ پیش کیا ہے وہ امن کا ذریعہ نہیں بلکہ پورے خطے میں تباہی اور بربادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ ایک ایسے وقت میں پیش کیاگیا ہے جب پہلے ہی سے پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں ہے۔ امریکی سازشی منصوبہ اس تباہی میں مزید اضافہ کرے گا۔

صدی کی ڈیل کی امریکی سازش، فلسطینیوں کو کیا کرنا چاہیے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بالآخر صدی کی ڈیل نامی سازشی اسکیم کا اعلان کردیا گیا۔

عباس امریکا اور اسرائیل کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں :حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے قاہرہ میں تمام فلسطینی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کردی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ صدر عباس نے مصرمیں امریکا کی صدی کی ڈیل کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت سے انکار کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے سہولت کار کار کردار ادا کررہے ہیں۔

امریکی منصوبے کے خلاف کل جماعتی فلسطینی کانفرنس قاہرہ میں طلب

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امریکا کی طرف سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے اعلان سے قبل تمام فلسطینی قوتوں کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمع ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔ تاکہ صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد آئندہ کےلیے لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

‘صدی کی ڈیل’ کا متوقع اعلان، فلسطینی شہر فوجی چھائونی میں تبدیل

امریکی انتظامیہ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے باقاعدہ اعلان سے قبل فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

کیا ٹرمپ ‘صدی کی ڈیل’ کا بم پھوڑنے کوتیار ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد اپنے امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کا اعلان کرنے والے ہیں۔ ان سطور کی اشاعت تک مُمکن ہے امریکی صدر کے نام نہاد صدی کی ڈیل کا اعلان کردیا جائے۔ اب تک اس کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں وہ بھیانک اور خوفناک ہیں۔ درحقیقت یہ امن منصوبہ نہیں بلکہ فلسطینی قوم کے حقوق کی سودے بازی ہے۔

پانچ ممالک قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے کوشاں ہیں: موسیٰ دو دین

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن موسیٰ دو دین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ ممالک اسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عن قریب اس حوالے سے اہم پیش رفت کا اعلان کیا جائے گا۔

صدی کی ڈیل کا امریکی منصوبہ منظر پر آنے سے پہلے ہی ناکام ہوچکا: روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں کرےگا جب تک امریکا ایران پرعاید کی گئی پابندیاں نہیں اٹھائے گا۔

فلسطینی قوم ‘صدی کی ڈیل’ کو دفن کر دےگی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکا کے منصوبے 'صدی کی ڈیل' کو ناکام بنانےاور اسے زمین میں دفن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔