پنج شنبه 01/می/2025

صدی کی ڈیل

حماس کی کال پر فلسطین بھر میں ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف مظاہرے

کل جمعہ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کی اپیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے خلاف فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس نکالے گئے۔

‘صدی کی ڈیل’ ظلم ہے:آیت اللہ علی السیستانی

عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین اور شیعہ مرجع آیت اللہ علی السیستانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے امن منصوبے'سنچری ڈیل' کو ظلم قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطینیوں اور اسرائیل سے بات کریں گے: روس

روسی وزرت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ امن منصوبے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لے رہا ہے اور اس حوالے فلسطینیوں اور اسرائیل دونوں کا موقف معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہودی مذہب کے لبادے میں ٹرمپ کی’صدی کی ڈیل’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی انتہا پسند وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی 28 جنوری بہ روز منگل وائٹ ہائوس میں کی گئی اس پریس کانفرنس کو یہودی اور مسیحی صہیونی مذہبی سوچ سے الگ نہیں کیا جاسکتا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا۔

القدس برائے فروخت نہیں، صدی کی ڈیل اسرائیلی منصوبہ ہے: ایردوآن

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے کو اسرائیلی ریاست کا تیار کردہ منصوبہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس پر فلسطینی قوم اور مسلمانوں کا حق ہے اور اسے کسی قیمت پر فروخت نہیں کیا جاسکتا۔

ٹرمپ کی ڈیل میں فلسطینیوں کےتاریخی حقوق پامال کیے گئے: سوڈان

امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے پر عالمی سطح پر سخت رد عمل جاری ہے۔ سوڈان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت نیشنل کانگرس نے امریکی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صریح جانب دارانہ قرار دیا ہے۔

‘ڈیل آف سنچری’ نفرت، جنگ اور تباہی کا دوسرا نام ہے: عیسائی رہ نما

لبنان کے ایک ممتاز عیسائی رہ نما پیٹرک المارونی کارڈینیل مارہ بشارہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کو جنگ، نفرت، تباہی اور ظلم کا دوسرا نام قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ تمام برائیاں ایک جگہ جمع کی جائیں ان کا دوسرا نام 'صدی کی ڈیل' ہے۔

اردن کا صدی کی ڈیل سے متعلق موقف قابل ستائش ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کے حوالے سے اردن کے اصولی اور جرات مندانہ موقف کی تحسین کی ہے۔

کیوبا نے امریکا کے ‘صدی کی ڈیل’ کو تاریخ کا دھوکہ قرار دیا

کیوبا نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کو جانب دارانہ، ناقابل قبول اور تاریخ کا دھوکہ قرار دیا ہے۔

‘فلسطینی ریاست سوئس پنیر کا ٹکڑا نہیں’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منگل 28 جنوری کو مشرق وسطیٰ کے لیے ایک ایسا نام نہاد امن منصوبہ جاری کیا جس پرعالمی برادری کی طرف سے سخت رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے وہیں یہ نام نہاد منصوبہ صدی کی ڈیل خوب طنزو مزاح بنا ہوا ہے۔