‘برہان اور نیتن یاھو ملاقات میں سعودی، امارات اور مصر کا کردار تھا’
بدھ-5-فروری-2020
اسرائیل کے کثیر الاشاعت اخبار 'ٹائمز آف اسرائیل' نے انکشاف کیا ہے کہ دو روز قبل افریقی ملک یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور سوڈان کی خود مختاری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان سے ملاقات کا اہتمام متحدہ عرب امارات نے کرایا تھا۔