چهارشنبه 30/آوریل/2025

صدی کی ڈیل

ٹرمپ کا منصوبہ اسرائیلی ویژن کا حصہ: عوامی محاذ

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نےامریکا کے 'سنچری ڈیل' منصوبے کو اسرائیل کے مستقبل کے ویژن کا حصہ قرار دیا ہے۔

سنچری ڈیل کے خلاف رام اللہ اتھارٹی کے موقف پر فلسطینی عوام مایوس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے نام نہاد امن منصوبے 'سنچری ڈیل' کے اعلان کے جواب میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے زبانی کلامی تو کافی رد عمل سامنے آیا۔ مذمت، ناپسندیدگی، مظاہرے اور بہت سے دعوے اور دھمکیاں بھی دی گئیں مگر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی ٹرمپ کی صدی کی ڈیل کے خلاف ایک بھی عملی قدم نہیں اٹھا سکی۔

‘صدی کی ڈیل’ امریکی منصوبہ سراسر غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے:مہاتیر

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا نام نہاد امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنچری ڈیل سراسر غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔ اس پلان میں لاکھوں فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کیا گیا۔ امریکا کے منصوبے کے نتیجے میں فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیل کی نسل پرستی کے جرائم کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

‘سنچری ڈیل’ کے خلاف فلسطین میں یوم الغضب، ایک شہید، دسیوں زخمی، گرفتار

فلسطین میں کل جمعہ کے روز پورے ملک میں امریکا کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے خلاف یوم الغضب منایا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی نوجوان شہید، دسیوں زخمی اور گرفتار کر لیے گئے۔

اسلامی جہاد کا ‘سنچری ڈیل’ کے خلاف قابض دشمن پر فدائی حملوں کا اعلان

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول اور امریکی ۔ صہیونی ریاست کے گٹھ جوڑ سے تیار کردہ سنچری ڈیل منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے بیت المقدس اور غرب اردن میں قابض فوج پر فدائی حملے کرے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ امریکا کے نام نہاد امن منصوبے کو غرب اردن اور القدس میں فدائی حملوں کے ذریعے زمین میں دفن کردیں گے۔

‘صدی کی ڈیل’ فلسطینی قوم کے ساتھ فراڈ ہے: کویتی پارلیمان

کویت کی پارلیمنٹ "مجلس امہ" نے حال ہی میں جاری کردہ امریکا کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے 'صدی کی ڈیل' کو فلسطینی قوم کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کا تاریخی دھوکہ اور فراڈ قرار دیا ہے۔

سنچری ڈیل کے خلاف محمود عباس اپنے دعووں پر عمل درآمد کریں: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے نام نہاد امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کے خلاف اپنے دعووں اور اعلانات پرعمل درآمد کرائیں۔

‘سنچری ڈیل’ کے خلاف مراکش میں سرکاری سطح پر ملین مارچ کا اعلان

افریقی عرب ملک مراکش کی حکومت نے آئندہ اتوار کو امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ منصوبے 'صدی کی ڈیل' کے خلاف سرکاری سطح پر ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم سعد الدین عثمانی نے قوم کے نام پیغام میں اس ملین مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے'سنچری ڈیل' منصوبے کو ناکام بنانے کی اپیل کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی سنچری ڈیل کی مخالف یا امریکا اسرائیل کی آلہ کار؟

اٹھائیس جنوری 2020ء کو اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کا اعلان کیا تو اس پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے کہا گیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ طے تمام معاہدے بہ شمول اوسلو سمجھوتے کے تمام معاہدے ختم کررہی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عالم اسلام اور عرب اقوام سے اپیل کی گئی کہ وہ امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔

امریکی ریاس ٹیکساس میں ‘سنچری ڈیل’ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

امریکی ریاست ٹیکساس کے مرکزی شہر ڈالاس میں سیکڑوں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے سنچری ڈیل کے خلاف ریلی نکالی اور اس منصوبے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔