
بیرون ملک فلسطین کانفرنس، استنبول میں شروع صدی کی ڈیل کے تدارک پر غور!
ہفتہ-30-جون-2018
بیرون ملک مقیم فلسطین کی نمائندہ قوتوں کی جنرل فلسطین کانگریس کا دوسرا سالانہ اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں کل جمعہ سے شروع ہوگیا ہے۔ دو روزہ اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم اور امریکا کے نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ کے نفاذ کی راہ روکنےمختلف طریقوں پر غور کیا جا رہا ہے۔