چهارشنبه 30/آوریل/2025

صدی کی ڈیل

غزہ کے عوام کو بلیک میل کرنے کا مکروہ اسرائیلی ہتھکنڈہ!

ایک ایسے وقت میں جب غزہ کی پٹی کے عوام مسلسل کرب اور اذیت کی زندگی بسر کر رہے ہیں صہیونی ریاست نے غزہ کے عوام پر پابندیوں کا ایک نیا بم گرا دیا ہے۔

’صدی کی ڈیل‘ کی ناکامی ’نوشتہ دیوار‘!

فلسطینی قوم کو ایک بار پھرامریکی ۔ صہیونی نام نہاد امن اسکیم کی ایک نئی سازش کا سامنا ہے مگر امریکی امن اسکیم ’صدی کی ڈیل‘ بھی دیگر منصوبوں کی طرح بری طرح فلاپ ہوگی کیونکہ فلسطینی قوم قضیہ فلسطین کو نقصان پہنچانے کے کسی بھی عالمی سازشی منصوبے کو قبول کریں گے اور نہ ہی اسے کامیاب ہونے دیں گے۔

’صدی کی ڈیل‘شیطان کی نئی چال،کامیاب نہیں ہونے دیں گے:خامنہ ای

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہ بر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے دشمنوں پر جلد فتح حاصل کرے گی۔ وہ دن عن قریب آنے والا ہے جب صہیونی ریاست کو ارض فلسطین سے اپنا بوریا بستر گول کرنا ہوگا۔

‘صدی کی ڈیل‘ کی اصل کہانی کیا ہے؟

ان دنوں امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے مجوزہ امن منصوبے ’صدی کی ڈیل‘ کے کافی چرچے ہیں۔ گو کہ امریکیوں نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ میڈیا میں اس کے بے پناہ چرچے اور سیاسی محلفوں پر اس پر تبصرہ آرائی کی جاتی ہے۔

دشمن کوقوم پرجارحیت مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں صہیونی ریاست کو غزہ کی پٹی میں جارحیت مسلط کرنے اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

’صدی کی ڈیل‘ کا نفاذ کیسے روکا جائے؟

ان دنوں مشرق وسطیٰ میں امریکا کے مجوزہ امن منصوبے’صدی کی ڈیل‘ کے نفاذ کے بارے میں کافی چرچا ہے۔

’اتھارٹی کی پابندیاں، صدی کی ڈیل‘ ٹرینڈ ٹویٹر پر غیر معمولی مقبول

انسانی حقوق کے کارکنوں اور ذرائع ابلاغ کے کارکنان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر ’اتھارٹی کی غزہ پرپابندیاں، ٹرمپ کی صدی کی ڈیل‘ کے خلاف شروع کی گئی مہم کو غیرمعمولی پذیرائی ملی۔

’استقامت‘ قضیہ فلسطین کے خلاف سازشوں کے سامنے فولادی ڈھال!

جنگیں، یہودی آباد کاری، جبری ھجرت اور سیاسی سمجھوتے یہ سب صہیونی دشمن کی فلسطینی قوم اورقضیہ فلسطین کو ختم کرنے کی مختلف شکلیں ہیں مگر ایک صدی کے قریب عرصہ گذر جانے کے باوجود صہیونی دشمن اپنی سازشوں میں اس لیے کامیاب نہیں ہوسکا کہ فلسطینی قوم نے ایک ایک سازش کے سامنے پوری استقامت اور اولوالعزمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ان سازشوں کے سامنے خود کو آہنی اور فولادی دیوار ثابت کیا۔

’صدی کی ڈیل‘ عالم اسلام کےخلاف معاصر تاریخ کی گھناؤنی سازش ہے‘

مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] کے امام اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل امریکا اور بعض دوسری طاقتوں کی معاونت اور پشت پناہی سے مسجد اقصیٰ کے تاریخی، دینی اور قانونی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

کیا فلسطینی اتھارٹی’صدی کی ڈیل‘ اسکیم کوخفیہ طور پر قبول کر چکی؟

فلسطینیوں اوراسرائیل کے درمیان عشروں پر محیط تنازع کے حل کے لیے آج تک کئی فارمولے پیش کیے گئے مگران میں سے بہت کم کسی اسکیم پر عمل کیا گیا۔ امریکا کی موجودہ اسرائیل نواز حکومت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاں بھی ایک منصوبہ زیر غور ہے۔ ذرائع ابلاغ میں اس اسکیم کو ’صدی کی سب سے بڑی ڈیل‘ کہا جاتا ہے۔