پنج شنبه 01/می/2025

صدی کی ڈیل

امریکی صدی کی ڈیل کی تفصیلات اسرائیل کو بتانے کو تیار!

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبے پر کام مکمل کرلیا ہے اور آئندہ ہفتے امریکا اس منصوبے کی تفصیلات سے اسرائیل کو آگاہ کرے گا۔

امن منصوبے میں "اسرائیل کا تحفظ‘‘ یقینی بنائیں گے: گرین بیلٹ

مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ مجوزہ امن منصوبے میں اسرائیل کی سلامتی کی ضروریات کو اولین ترجیح حاصل ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو بھی منصفانہ حقوق دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

قبلہ اول صرف مسلمانوں کا، یہودیوں کا اس پر کوئی حق نہیں:عکرمہ صبری

مسجد اقصٰی کےامام اور خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ قبلہ اول صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے جس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اور صہیونی قوتیں فلسطینیوں کو بلیک میل کر کے قبلہ اول سلب کرنا چاہتی ہیں۔

دُنیا جان لے فلسطین ’بکاؤ مال‘ نہیں: عیسائی رہ نما

فلسطین کے سرکردہ عیسائی رہ نما اور رومن آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم امریکا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم نے آج تک اپنے اصولی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے پیش کردہ نام نہاد امن تجویز ’صدی کی ڈیل‘ ایک منحوس اسکیم ہے جو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوگی۔

قومی وحدت، صدی کی ڈیل کا مقابلہ کرنے لیے 9 فلسطینی تنظیمیں متحد

فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد اور امریکا کی فلسطینیوں کے خلاف صدی کی ڈیل کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطین کی 9 جماعتوں نے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا ہے۔

’القدس بارے ٹرمپ کا بیان ’صدی کی ڈیل‘ کے اہداف واضح کرتا ہے‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فلسطین کی سیاسی قیادت کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

بیت المقدس کو مذاکرات کے ایجنڈے سے نکال دیا ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ مذاکرات میں اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہوگی کیوں کہ اسرائیل گراں قیمت تحفہ حاصل کرچکا ہے۔

فلسطینی قوم کا اجماع’صدی کی ڈیل‘ کے خلاف حفاظتی ڈھال ہے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سابق صدر خالد مشعل نے کہا ہے کہ پوری فلسطینی قوم نے اجتماعی طورپر امریکا کی صدی کی ڈیل کی سازش مسترد کر دی ہے۔

حماس ’صدی کی ڈیل‘ کو کامیاب نہیں ہونے دے گی: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے مرکزی رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت صہیونی اور امریکیوں کی جانب سے ملی بھگت سے تیار کی گئی ’صدی کی ڈیل‘ کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

فلسطینی اتھارٹی کا مشیر عمان میں خاتون صحافیہ کے سامنے لا جواب!

فلسطینی اتھارٹی کے ایک مشیر محمود الھباش کو اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انہو نے غزہ کی پٹی پر برسنے کی کوشش کی۔