
نظرانداز کیے جانے والے لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف سازش
اتوار-23-جون-2019
دنیا بھر میں 20 جون کو پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن دیگرپناہ گزینوں اور مہاجرین کے مسائل کے ساتھ خاص طورپر لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے بھی عالمی برادری کی توجہ کا مطالبہ کرتا ہے۔ فلسطینی 71 سال سے جلا وطنی، ملک بدری اور گھر بدری کی ہولناک وادیوں سے گذر رہے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف سات عشروں سے سازشیں ہو رہی ہیں مگر امریکا کی'سنچری ڈیل' اور بحرین اقتصادی کانفرنس فلسطینیوں کے خلاف لمحہ موجود کی بڑی سازشیں ہیں۔